ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام اسكندری نے طلاب كے ايك اجتماع كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ تبليغ ايك تربيتی امر ہے اس كی پيچيدگيوں كو مد نظر كرتے ہوۓ عميق علمی مطالعہ كی ضرورت ہے-
انہوں نے كہا كہ دينی ثقافت كی ترويج آئیڈيل ہونا چاہیے انہوں نے مزيد كہا كہ تبليغ زمانے كے اعتبار سے ہونا چاہیے لہذا اس كے لیے ايك ايسے گروپ كی ضرورت ہے جو نئی روشوںكو اسلامی تعليمات كی توسيع كے لیے بيان كرے-