ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا ﴾ نے جنگ نيوزكے حوالے سے كہا ہے كہ گزشتہ روز كربلا جانے والے قافلے پر ہلہ میں دو خود كش حملے كئے گئے۔اسپتال كے ڈاكٹرں كا كہنا ہے كہ شديد زخمی ہو نے والے افراد رات گئے دم توڑ گئے اور جاں بحق ہو نے والوں كی تعداد میں مزيد اضافے كا خدشہ ہے۔منگل كو دو خود كش حملہ آوروں نے خود كو زائرين كے درميان دھماكے سے اڑا ليا تھا۔ادھر ديگر واقعات میں 28 زائرين ہلاك ہو ئے۔