ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی قدس كمیٹی كے چيئر مين يوسف القرضاوی ٬نے كہا ہے كہ یہ اجلاس مختلف اسكالروں كی موجودگی میں منعقد ہو گا –
چيئرمين نے كہا ہے كہ اس اجلاس میں بيت المقدس كو در پيش مسائل پر گفتگو كی جاۓ گی یہ اجلاس اس حال میں ہو رہا ہے كہ اس كمیٹی نے مسجد الاقصی كی كھدائی كا راز فاش كيا تھا مسجد كی كھدائی كا كام اسرائيلوں كی طرف سے اب بھی جاری ہے جس پر دنيا بھر كے مسلمان سراپا احتجاج بنے ہوۓ ہیں
واضح رہے كہ بين الاقوامی قدس كمیٹی ايك مستقل ادارہ ہے علامہ قرضاوی اس كے چيئر مين ہیں اور اس كا صدر دفتر لبنان میں ہے-