ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فلسطين كے سركاری اخبار الحيات الجديدہ كےحوالے سے نقل كيا ہے –كہ اسرائيل كی پارلمينٹ كے ايك ركن كا كہنا ہے كہ مسجد الاقصی كے ايك حصے میں كھدائی كا مقصد وہاں پر یہوديوں كے لیے كنيسہ كی تعمير كرنا ہے –
اس سے قبل فلسطينی وزير اوقاف يوسف رزقہ نے متنبہ كرتے ہوۓ كہا كہ اسرائيل اسلامی شعائر كو مٹا كر یہودی شعائر كو لانا چاہتا ہے-
واضح رہے كہ كچھ عرصہ قبل اسرائيلی بلڈوزروں نے مسجد الاقصی كے ايك حصہ كی كھدائی كر ڈالی تھی-