ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيظ نيوز ايجسنی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے نائب وزير اعظم ٬ديمتری ميلاويدويف نے كہا ہے كہ روس كيونكہ مختلف نژاد قوموں پر مشتمل ہے اس لیے مدارس میں اصول اديان كی تدريس ضروری ہے انہوں نے كہا كہ كسی بھی سيكولر ملك میں جبر نہیں ہوتا لہذا ہمارے مدارس كے عہدہ دار اصول اديان كی تدريس كے مشورہ كو بھی قبول كر لیں