ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اردن كی مسجد كے خطيب مصطفی حسن قاسم ابو الرمان نے كہا كہ دور حاضر میں عراق میں اعتدال كی ضرورت ہے-
انہوں نے كہا كہ علماء كو چاہیے كہ فرقہ واريت كا خاتمہ كر كے دشمن كے عزائم كو خاك میں ملا دیں –ليكن قابل افسوس ہے كہ بعض مذھبی علماء سماج میں محبت و الفت پيدا كرنے كی بجاۓ كفركا فتوی دے كر فرقہ واريت كو ختم كرنے میں سد راہ بن گۓ ہیں-
شيخ ابو رمان نے مسلمانوں كو اتحاد كی دعوت ديتے ہوۓ كہا كہ ہمیں چاہیے كہ اصل دين اور عالم اسلام كی مسلمہ شخصيات كی اطاعت كریں
خطيب اردن نے مزيد كہا كہ امام جعفر صادق علیہ السلام كے درس میں ۴۰۰۰ ہزار طلباء شركت كرتے تھے جس میں تين ہزار غير شيعہ تھے ليكن امام ۜ كے اعتدال اور نرم رویے نے ان سب كو امام كا محب بنا ديا-