قرآن اكیڈمی كے سربراہ:سعودی عرب میں ايك لاكھ حافظ قرآن ہیں

IQNA

قرآن اكیڈمی كے سربراہ:سعودی عرب میں ايك لاكھ حافظ قرآن ہیں

15:50 - March 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1531732
قرآنی سرگرمياں گروپ: دور حاضر میں سعودی عرب میں ايك لاكھ حافظ قرآن پاۓ جاتے ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآنی اكیڈمی كے سربراہ محمد رضا پور معين نے علوم انتظامی يونيورسٹی كے چوتھے قرآنی مقابلے میں اختتامی تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ جو قرآن حفظ كرنے كے لیے كوشش كرتا ہے وہ حافظ بن جاتا ہے ليكن اس سے زيادہ اہم ايمان كے ساتھ عمل صالح ہے-
انہوں نےآیہ كريمہ خذ الكتاب بقوة كی تلاوت كرتے ہوۓ كہا كہ آيت كے معنی ہیں كہ دين كو مضبوطی سے پكڑ لو ليكن ابھی ہم میں سے بعض لوگ دين سے وابستہ نہیں ہوۓ ہیں-
پور معين نےكہا كہ اس وقت سعودی عرب میں ايك لاكھ حافظ قرآن پاۓ جاتے ہیں-
قرآنی اكیڈمی كے سربراہ نے كہا كہ پورا قرآن سورہ حمد میں ہے اور سورہ حمد بسم اللہ میں ہے اور بسم اللہ ٬ب میں ہے اور حضرت علی ۜ نے فرمايا ہے كہ میں وہ نقطہ ہوں جو ب كے نيچے ہے اس كےمعنی یہ ہیں كہ جو كردار میں حضرت علی ۜ جيسا ہوگا اس نے پورے قرآن پر عمل كر ليا-

نظرات بینندگان
captcha