شيعيان عراق كے لیے مخصوص شہر بسايا جاۓ گا

IQNA

شيعيان عراق كے لیے مخصوص شہر بسايا جاۓ گا

13:37 - March 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1531970
بين الاقوامی گروپ: بعض موصولہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے كہ عراقی وزير اعظم نوری المالكی نے جنوب بغداد میں شيعيان عراق كے لیے ايك مخصوص شہر بسانے كا ارادہ كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة الاسلام نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نوری المالكی نے اس پروجيكٹ كے لیے جو كہ شيعہ حوزہ علمیہ كے انداز میں ہوگا كئی مربع كلو میٹر زمين دينے كا پروگرام بنايا ہے اور اس پروجيكٹ پر چار سال كا عرصہ لگے گا-واضح رہے كہ آيت اللہ العظمی سيستانی نے نوری المالكی كو ايك عظيم الشان مدرسہ علوم حديث و دروس جعفری كے نام سے بنانے كی پيشكش كی تھی جيسے انہوں نے قبول كر ليا تھا
بعض عراقی ذرائع ابلاغ كا كہنا ہے كہ یہ شہر ویٹيكن كی طرح ہوگا اور دنيا بھر كے شيعوں كے لیے ايك مركز ہو گا-

نظرات بینندگان
captcha