ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس میں بين الاقوامی علماء و اسكالر قدس كی موجودہ صورت حال اور اس كے مسائل پر گفتگو كریں گے-
واضح رہے كہ قدس كمیٹی ايك مستقل ادارہ ہے جس كی سربراہی يوسف القرضاوی ٬٬ كےہاتھوں میں ہے اس كانفرنس میں یہوديوں كی طرف سے مسجد الاقصی كی كھدائی اور منطقے كویہودی نشين بنانا ٬مسجد الاقصی میں موجود اسلامی آثار كو تباہی سے روكنا اور اسلام و مسيحيت كے مابين تعلقات كو مزيد خوشگوار بنانا جيسے موضوعات زير بحث آئیں گے-