باكو میں حضرت زينب ۜ كی شخصيت پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

باكو میں حضرت زينب ۜ كی شخصيت پر سيمينار كا انعقاد

14:02 - March 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1532680
فنی گروپ: مذھبی خواتين كی انجمنوں كی جانب سے باكو میں حضرت زينبۜ كی شخصيت پر سيمينار منعقد كيا گيا

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سركار سيد الشہداء ۜ كے چھلم كے موقع پر اس سيمينار كا انعقاد كيا گيا –جس میں مذھبی انجمنوں كی خواتين نے تقريریں كیں-
مذھبی انجمنوں كی ايك ركن نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ حضرت زينب كبریۜ نے پيغام كربلا كو پوری دنيا تك پہنچا ديا ہے لہذا بی بی زينبۜ فقط مسلمانوں كے لۓ نمونہ عمل نہیں ہیں بلكہ پوری عالم انسانيت كے لۓ طہارت ٬فداكاری ٬ايثار اور استقامت كانمونہ ہیں
دوسری خاتون نے حضرت زينب كی شخصيت پر روشنی ڈالتے ہوۓكہا كہ حضرت زينب نے سخت ترين حالات میں بھی اسلامی اقدار كی حفاظت كی ہے لہذا تمام خواتين كو چاہیے كہ وہ اس دور میں حضرت زينب سلام علیھا سے درس حاصل كریں-

نظرات بینندگان
captcha