يونيسكو نے مسجد الاقصی كی كھدائی كو بند كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

يونيسكو نے مسجد الاقصی كی كھدائی كو بند كرنے كا مطالبہ كر ديا

14:36 - March 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1533191
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كے علمی اور ثقافتی ادارے يونيسكو نے باقاعدہ طور پر اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ مسجد الاقصی كی كھدائی كا كام روك ديا جاۓ-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے IINa كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونيسكو كے عہدہ داروں نے اس علاقے كا دورہ كرنے كے بعد اس كھدائی كو غير ضروری جانتے ہوۓ فورا مطالبہ كيا ہے كہ كھدائی كو روك ديا جاۓ اسرائيل نے گذشتہ مہينے سے مسجد الاقصی كی ايك ديوار كی كھدائی شروع كر ركھی ہے اور اس كا موقف یہ ہے كہ اس سے مسجد كو ديكھنے والوں كو امن فراہم كيا جاۓ گا ٬يونيسكو نے كہا ہے كہ اگر اس قسم كا كام ضروری بھی تھا تو اسے بين الاقوامی ادارے كے تحت نظر انجام دينا چاہیے تھا-
واضح رہے كہ كچھ عرصہ قبل اسرائيلی پارليمنٹ كے ايك ممبر نے كہا تھا كہ اس كا كام كا مقصد یہاں پر ايك كنيسہ بنانا ہے-

نظرات بینندگان
captcha