ايرانی شہر قاضی جہان كے شہداء كی ياد منائی گئی

IQNA

ايرانی شہر قاضی جہان كے شہداء كی ياد منائی گئی

10:52 - March 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1533586
اعزازی خبر نگار وحيد كاظم: قاضی جہان شہر كے 24 شہداء كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لۓ اس شہر كے مختلف اعلی عہدہ داروں نے پروگرام میں شركت كی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے رپورٹ دی ہے كہ كچھ جانبازوں نے جنگی واقعات كا تذكرہ كيا ٬ ان ايام كی ياد تازہ كی اور كہا كہ اس جنگ كے شہداء نے تعليمات پيغمبر ۖ اور اھلبيت ۜ كو اپنے لۓ مشعل راہ بنايا اور جنگ و جہاد میں كود كر اسلام اور انقلاب كی اپنے خون سے آبياری كی-
ايك جانباز تيز جنگ نے كہا كہ اسلامی انقلاب كے شہداء كا خون سيد الشہداء كے خون سے ملا ہوا ہے كيونكہ ايرانی جوانوں نے اپنے خون سے پرچم اسلام اور پرچم پيغمبر ۖ كو سر بلند كيا ہے انہوں نے كہا كہ آج 28 سال گذرنے كے بعد بھی آمريكہ اور ديگر استكباری طاقتوں پر ان مجاہدين كا رعب باقی ہے كيونكہ ان مجاہدين نے استقامت كا درس مكتب رسولخدا ۖ اور امام حسين ۜ سے ليا تھا-

نظرات بینندگان
captcha