500 سالہ قديمی قرآنی نسخہ كی ملائشيا میں نمائش

IQNA

500 سالہ قديمی قرآنی نسخہ كی ملائشيا میں نمائش

10:32 - March 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1533602
بين الاقوامی گروپ: ملائشيا كے ثقافتی ورثہ كی طرف سے لگائی گئی نمائش میں 500 سالہ قديمی قرآنی نسخہ كی نمائش شائقين كی توجہ كا مركز رہی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے BERNAMA سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش گاہ كے ترجمان ڈاكٹر عبد الرحيم نے كہا كہ اس میں ركھی گئی دوسری چيزوں سے زيادہ قديمی قرآنی نسخہ لوگوں كی توجہ كا مركز بنا رہا قرآنی نسخہ صرف قديمی ہی نہیں بلكہ اس كا حجم بھی كافی بڑا ہے جو باعث كشش ہے
انہوں نے كہا كہ تحقيقات كے مطابق اس قرآن كو گوسفند كی كھال پر تحرير كيا گيا ہے جو انڈو نيشيا سے متعلق ہے انہوں نے مزيد كہا كہ یہ نمائش گاہ قرآنی شہ پاروں كی نمائش كے لیے منعقد كی گئی ہے اور اس میں ديگر قرآنی نسخہ جات كے علاوہ ايك نصف میٹر كا قرآن جو كھجور كے پتوں پر تحرير كيا گيا ہے شائقين كی توجہ كا مركز ہے-
نظرات بینندگان
captcha