ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ يزد نے رپورٹ دی ہے كہ یہ رسالہ تبليغات اسلامی كے ادارہ كی طرف سے صوبہ يزد میں شائع ہوا جس میں دينی علماء اور دانشوروں كے حالات زندگی بيان كۓ گۓ ہیں-
اس رسالہ میں صوبہ يزد كے علماء كے سوانح حيات كے علاوہ كئی ديگر موضوعات ہیں جن میں اس صوبہ كے تاريخی مقامات ٬سفر كے آداب اور صلہ رحمی كے آداب تحرير كیے گۓ ہیں-