پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ۖ كی حيات طيبہ پر ايك اجمالی نظر

IQNA

پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ۖ كی حيات طيبہ پر ايك اجمالی نظر

12:16 - April 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1535718
بلاگ گروپ: رسول خدا ۖ كی ولادت با سعادت كے موقع پر بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیۖ كی حيات طيبہ پر ايك مختصر روشنی ڈالی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے مضمون كا آغاز اس طرح كيا ہے آج سے چودہ سو سال پہلے ۱۷ ربيع الاول مطابق 25 اپريل 570 عيسوی كو شہر مكہ میں آنحضرت كی ولادت ہوئی آپ كے والد بزرگوار جناب عبد اللہ شام كے سفر سے واپس آ رہے تھے كہ اچانك مدينہ میں ان كی وفات ہو گئی-
اور وہ اپنے فرزند كا ديدار بھی نہ كرسكے
پيغمبر خداۖ كی والدہ جناب امنہ بنت وھب بن عبد مناف نے عرب كے دستور كے مطابق بچے كو حليمہ دائی كے حوالے كر ديا تاكہ وہ ان كی پرورش دیہات كی صاف ستھری فضا میں كرے-
حليمہ ايك پاكيزہ خاتون تھیں جيسے ہی بچے كو لے كر اپنے قبيلے میں واپس آئئ آنحضرت كے قدم مبارك كی وجہ سے ان كے یہاں خيرو بركت میں اضافہ ہو گيا-
پانچ سال تك جناب حليمہ نے بچے كی پرورش كی پھر جناب آمنہ كے اصرار پر حضرت محمد مصطفی ۖ كو آپ كے حوالے كر ديا –دو سال كے بعد جناب آمنہ اپنے ماں باپ كے وطن اور حضرت عبد اللہ كی آرام گاہ كی زيارت كے لیے بچے كو لے كر مدينہ آئیں- ايك مہينہ كے بعد مكہ واپس ہوئیں ليكن واپسی كے وقت ابواء نامی مقام پر جناب آمنہ كی وفات ہو گئی اس طرح حضرت محمد ف چھ سال كی عمر میں ماں باپ كے سایہ سے محروم ہو گۓ-
نظرات بینندگان
captcha