آيت اللہ صافی گلپائيگانی :معياری اجناس كی فروخت مسلمانوں كی ذمہ داری ہے

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی :معياری اجناس كی فروخت مسلمانوں كی ذمہ داری ہے

10:36 - April 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1536548
اعزازی خبر نگار اكبر پوست جہانی: حضرت آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے تمام مسلمانوں سے فرمايا كہ وہ معياری اجناس فروخت كریں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران كے صنعتی اداروں كے سربراہ نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے اس بات پر زور ديا ہے كہ ہماری برآمدات كو بين الاقوامی معيار كے مطابق ہونا چاہیے تاكہ ايرانی اجناس عالمی اعتماد كو كسب كر سكیں –انہوں نے مزيد فرمايا كہ اگر معيار كا لحاظ ركھا جاۓ تو اس سے اسلامی معاشروں كو عالمی منڈيوں میں عزت ملے گی اور اگر بر آمدات میں بين الاقوامی معيار كا لحاظ نہ ركھا جاۓ تو یہ ايك بہت بڑی خيانت ہے اور خريدار كو حق ہے كہ وہ معاملہ كو فسخ كر دے انہوں نے مزيد كہا كہ ہم سب كی ذمہ داری ہے كہ اپنے وظائف كو صحيح انجام دیں-
نظرات بینندگان
captcha