ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عربی اخبار الرایہ سے نقل كيا ہے كہ قطر كی جرج تاون يونيورسٹی كے عہدے دارو نے كہا كہ عربی ممالك كے تعليمی نصاب كو اسلامی معيار پر تبديل كرنے كے لیے ايك كانفرنس منعقد كی جا رہی ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی دانشوروں نے كانفرنس میں شريك ہونے كے لیے اپنی مكمل آمادگی كا اظہار كيا ہے رپورٹ كے مطابق اسلامی تعليم و تربيت میں خواتين كا كردار كيا ہے اس موضوع پر بھی بحث كی جاۓ گی-