ورجينيا میں 33افراد كی ہلاكت پر ايران كا اظہار افسوس

IQNA

ورجينيا میں 33افراد كی ہلاكت پر ايران كا اظہار افسوس

16:00 - April 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1537685
بين الاقوامی گروپ :ايران نے ورجينيا كی يونيورسٹی میں فائرنگ كے واقعے میں ہلاكتوں پر امريكی عوام سے اظہار افسوس كيا ہے۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا نے جنگ نيوزكے حوالے سے كھا كه ايران نے ورجينيا كی يونيورسٹی میں فائرنگ كے واقعے میں ہلاكتوں پر امريكی عوام سے اظہار افسوس كيا ہے۔ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان محمدعلی حسينی نے امريكی عوام كے نام ايك بيان میں ورجينيا كی يونيورسٹی میں 33افراد كی ہلاكتوں پرگہرے رنج و غم كا اظہار كرتے ہوئے واقعے كی شديد مذمت كی۔محمد علی حسينی كا كہنا تھا كہ ايسے واقعات مذہبی اورانسانی اقدار كے خلاف ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha