ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ باكو كے حوالے سے كہا كہ قرآن كے مترجم الير قلی خان نے اپنے روسی ترجمہ كے متعلق كہا كہ جو شخص دين اسلام سے آشنای نہیں ركھتا وہ قرآن كا صحيح ترجمہ نہیں كر سكتا اور ايسے افراد ہی تحريف قرآن كا سبب بنتے ہیں اور اس سے معاشرے میں انحراف بھی بڑھتا ہے ٬لہذا جو شخص بھی قرآن كا ترجمہ كرنا چاہتا ہے كہ يا اسلام كے متعلق كچھ بيان كرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے كہ تفسير قرآن سے بخوبی آگاہ ہو –
انہو ںنے اس سے پہلے روسی زبان میں ہونے والے كچھ تراجم كے بارے میں مثبت خيالات كا اظہار كيا اور كہا كہ میں نے قران كا ترجمہ كرنے سے پہلے باقی تراجم كا دقيق مطالعہ كيا اور پھر اس كام كو شروع كيا ہے-