قرضاوی:انسانی حقوق كے بارے میں اسلامی نقطہ نظر كی وضاحت

IQNA

قرضاوی:انسانی حقوق كے بارے میں اسلامی نقطہ نظر كی وضاحت

11:41 - April 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1538502
بين الاقوامی گروپ: مسلمان دانشور ڈاكٹر قرضاوی نے دوحہ میں خطاب كرتے ہوۓ حقوق انسانی كے بارے میں اسلامی نقطہ نظر كی وضاحت كی
-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Gulf Times كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ دنياۓ اسلام كے مشہور دانشور ڈاكٹر يوسف قرضاوی نے جو قطر كے قومی حقوق انسانی كميشن كی دعوت پر حقوق انسانی كے موضوع پر خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ حقوق انسانی كی رعايت كرنا اسلامی تعليمات كا اہم جزء ہے انہوں نے كہا كہ مغربی ممالك جس انسانی حقوق كے علمبردار ہیں وہ بيان و فكر كی آزادی ٬عورت اور مرد میں برابری جنسی تعليمات كو انسانوں كے درميان عام كرنے میں آزادی كو شامل ہے جبكہ یہ آزادی تمام اديان آسمانی ٬عيسائيت ٬یہوديت اور اسلام كی طرف سے بالاتفاق رد ہو چكی ہے
انہوں نے كہا كہ مسلمان اسلامی تعليمات پر فخر كرتے ہیں جو انسانی حقوق كے عين مطابق ہیں انہوں نے كہا كہ ايك مسلمان اور غير مسلم میں یہی فرق ہے كہ ايك مسلمان اپنے آپ سے سوال كرتا ہے كہ اس كے اس دنيا میں اپنے ہم نوع انسانوں كے مقابلے میں كيا فرائض ہیں جبكہ غير مسلم اپنے آپ سے یہ پوچھتا ہے كہ اس كے اس دنيا میں كيا حقوق ہیں-

نظرات بینندگان
captcha