پارہ چنار میں كرفيو:بينك اور سركاری دفاتر كل كھل جائیں گے

IQNA

پارہ چنار میں كرفيو:بينك اور سركاری دفاتر كل كھل جائیں گے

15:33 - April 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1538954
كرم ايجنسی كے صدر مقام پارہ چنار میں چھ اپريل سے نافذ كرفيو كا سلسلہ تاحال جاری ہے ،جبكہ ايجنسی بھر میں بينك اور سركاری دفاتر كل سے دوبارہ كھولے جارہے ہیں۔





كرم ايجنسی كے صدر مقام پارہ چنار میں چھ اپريل سے نافذ كرفيو كا سلسلہ تاحال جاری ہے ،جبكہ ايجنسی بھر میں بينك اور سركاری دفاتر كل سے دوبارہ كھولے جارہے ہیں۔حالیہ جھڑپوں سے پيد ا شدہ صورتحال سے نمٹنے كے لیے سو ركنی جرگہ تشكيل ديا گيا ہے ۔چھ اپر يل كی جھڑپوں كے بعد لگائے جانے والے كرفيو كا سلسلہ تاحال جاری ہے،انتظامیہ نے آج صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تك كرفيو میں نرمی كا فيصلہ اعلان كيا ہے اور كل بھی صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تك كرفيومں نرمی كی جائے گی ۔پير سے ايجنسی بھر میں تمام سركاری دفاتر اور بينك دوبارہ كھولنے كا اعلان بھی كيا گيا ہے تاہم تعليمی ادارے كھولے جانے كے حوالے سے فيصلہ ايك دو روز میں كيا جائے گا۔حكام كا كہنا ہے كہ حالیہ جھڑپوں سے پيد ا شدہ صورتحالسے نمٹنے كے لیے سو ركنی جرگہ تشكيل ديا گيا ہے جرگہ اس بات كا تعين كرے گاكہ حالیہ جھڑپیں كيوں اور كيسے شروع ہوئیں اور كئے گئے معاہدوں كی خلاف ورزی كس فريق نے كی ہے۔جرگے كی سفارش پر ملوث افراد كے خلااف كارروائی كی جائے گی۔ايجنسی كے قبائل نے حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ پارہ چنار پشاور روڈ پر آمدروفت محفوظ بنانے كے لیے اقدامات كئے جائیں اورجھڑپوں میں ملوث افراد كو سزا دی جائے۔
نظرات بینندگان
captcha