فلسطينی تنظيم حماس نے اسرائيل كی جانب سے آٹھ فلسطينيوں كو شہيد كئے جانے پر ردعمل ظاہر كرتے ہو ئے كہا ہے كہ قتل عام كا جواب دينے اور مزاحمت كے لئے تمام وسائل بروئے كار لائے جائیں گے اور فلسطينيوں پر زور ديا كہ اسرائيل كے خلاف مزاحمت كے نئے مرحلے كی تياری كی جائے ۔امريكی خبر رساں ادارے كے مطابق حماس كے ترجمان فوازی بحروم كے موصول ہو نے والے فيكس میں تحريری بيان میں كہا گيا ہے كہ فلسطينيوں كاخون سستا نہیں ۔ انہوں نے حماس كے عسكری ونگ اور فلسطينيوں پر زور ديا كہ وہ اسرائيل كے خلاف مزاحمت كے نئے مرحلے كی تياری كر یں ۔انہوں نے اس مرحلے پر تمام مزاحمتی تنظيموں كے اتحاد كا بھی مطالبہ كيا ہے ۔دوسری جانب حماس سے تعلق ركھنے والے وزيراعظم اسماعيل ہانیہ كے ترجمان نے اس بيان پر كو ئی تبصرہ كرنے سے انكار كيا۔