حماس :اسرائيل كيخلاف مزاحمت كے نئے مرحلے كی تياری كی جائے

IQNA

حماس :اسرائيل كيخلاف مزاحمت كے نئے مرحلے كی تياری كی جائے

15:39 - April 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1538957
فلسطينی تنظيم حماس نے اسرائيل كی جانب سے آٹھ فلسطينيوں كو شہيد كئے جانے پر ردعمل ظاہر كرتے ہو ئے كہا ہے كہ قتل عام كا جواب دينے اور مزاحمت كے لئے تمام وسائل بروئے كار لائے جائیں گے





فلسطينی تنظيم حماس نے اسرائيل كی جانب سے آٹھ فلسطينيوں كو شہيد كئے جانے پر ردعمل ظاہر كرتے ہو ئے كہا ہے كہ قتل عام كا جواب دينے اور مزاحمت كے لئے تمام وسائل بروئے كار لائے جائیں گے اور فلسطينيوں پر زور ديا كہ اسرائيل كے خلاف مزاحمت كے نئے مرحلے كی تياری كی جائے ۔امريكی خبر رساں ادارے كے مطابق حماس كے ترجمان فوازی بحروم كے موصول ہو نے والے فيكس میں تحريری بيان میں كہا گيا ہے كہ فلسطينيوں كاخون سستا نہیں ۔ انہوں نے حماس كے عسكری ونگ اور فلسطينيوں پر زور ديا كہ وہ اسرائيل كے خلاف مزاحمت كے نئے مرحلے كی تياری كر یں ۔انہوں نے اس مرحلے پر تمام مزاحمتی تنظيموں كے اتحاد كا بھی مطالبہ كيا ہے ۔دوسری جانب حماس سے تعلق ركھنے والے وزيراعظم اسماعيل ہانیہ كے ترجمان نے اس بيان پر كو ئی تبصرہ كرنے سے انكار كيا۔

نظرات بینندگان
captcha