ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے KUNA كے حوالے سے لكھا ہے كہ جاسم الخرفی نے نے انجمن اصلاحات اجتماعی كی طرف سے كتابوں كی ايك نمائش كا افتتاح كرتے ہوۓ كہا كہ یہ انجمن عدالت اور ميانہ روی كو رواج دينے میں پيش پيش رہی ہے اور میں بہت خوش ہوں كہ یہ نمائش تسلسل كے ساتھ ہر سال منعقد كی جا رہی ہے
انہوں نے كہا كہ اس نمائش كا اصلی مقصد اسلام كا حقيقی چہرہ جو اعتدال پسندی سے مزين ہے وہ پيش كرنا مقصود ہے اور اس كا دوسرا مقصد اسلام كو زيادہ سے زيادہ روشناس كرانے كے لیے اسلامی تعليمات كو عام كرنا ہے-
جامعہ اصلاحات اسلامی كويت كے سربراہ محمود الرومی نے كہا كہ یہ نمائش ۳۰ سال پہلے شروع ہوئی جو بلا فاصلہ ہر سال منعقد ہو ہرہی ہے اور ہم چاہتے ہیں كہ ہر سال نئی كتابیں اور آڈيو اور ویڈيو اس نمائش میں ركھی جائیں-