ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس كی سركاری خبر رساں ايجنسی اے ايف پی كے حوالے سے لكھا ہے كہ ان گرفتار ہونے والے دو مجرموں كو جن كی عمریں ۲۲ سال بتائی گئی ہیں انہیں بدھ كے دن ﹶ٫٫ آراس٬٬ شہر كی عدالت میں لايا جاۓ گا-
ان مجرموں كے وكيل نےكہا كہ ان میں سے تيسرے مجرم كی عمر سولہ سال ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اگر ان مجرموں پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو انہیں پانچ سال قيد اور ۷۵ ہزار يورو جرمانہ تك كی سزائیں ہو سكتی ہیں
ياد رہے كہ ان تينوں مجرموں نے اپنے جرم كا اعتراف كرتے ہوۓ كہا ہے كہ انہوں نے قومی تعصب كے تحت مسلمان فوجيوں كی قبور كی اھانت كی تھی-