ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Tam pa bay اخبار كے حوالے سے لكھا ہے كہ امريكہ میں كيتھولك فرقہ سے تعلق ركھنے والے پادريوں كی كونسل كے اراكين نے دو ہفتے پہلے تامپا كی مسجد كے آگ لگنے كے بعد اس مسجد كا دورہ كيا اور اس واقعہ پر اظہار افسوس كيا فیڈرل امريكہ كی پوليس نے رپورٹ دی ہے كہ آگ لگنے كا واقعہ جان بوجھ كر رونما كيا گيا تاكہ اس شہر كے مسلمانوں میں خوف و ہراس پھيلايا جاسكے –اس واقعہ میں مسجد كا ايك لاكھ ڈالر تك كا نقصان ہوا –تامپا شہر كے اسلامی سنٹر نے كہا كہ وہ اس مسجد كی تعمير نو كریں گے جس پر ڈیڑھ سال كا عرصہ لگ سكتا ہے-