ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج سائٹ كے حوالے سے لكھا ہے كہ مصری وزير خارجہ نے اديان كی بے حرمتی اور اھانت كو عالمی صلح و امن كے لیے بہت بڑا خطرہ قرار ديا اور كہا كہ حقوق انسانی كا تقاضا یہ ہے كہ تمام انسانوں كے حقوق كا لحاظ ركھتے ہوۓ ان كا احترام باقی ركھا جاۓ
انہوں نے كہا كہ آزادی بيان اور قلم كا مطلب یہ نہیں كہ دوسروں كے حقوق كو سلب كر ليا جاۓ بلكہ معاشرہ قانون سازی كے ذريعہ آزادی كی حدود معين كر سكتا ہے
انہو ں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك كو چاہیے كہ ايك مشتركہ قانون پاس كركے اديان كی اھانت كرنے والوں كو مجرم قرار دے اور اس كا مطلب آزادی بيان كو سلب كرنا نہیں ہے –