قرآن میں آخر الزمان میں الہی حكومت كی خوشخبری

IQNA

قرآن میں آخر الزمان میں الہی حكومت كی خوشخبری

10:35 - April 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1539763
بلاگ گروپ: قرآن ٬اسلام كی متواتر احاديث ٬مقدس آسمانی كتابوں میں مختلف تعبيرات سے انسانيت كو تابندہ مستقبل كی خوشخبری دی گئی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ٫٫مھر بيكراں ٬٬ بلاگر كے حوالے سے لكھا ہے كہ اس بلاگ میں حضرت مہدی عج اللہ تعالی كی حيات طيبہ پر تجزیہ كيا گيا ہے-
اس بلاگ میں آيا ہے كہ قرآن ٬اسلام كا سب سے اہم مصدر ہے كہ جس میں كلی اصول بيان ہوۓ ہیں اور جزئيات كو بيان نہیں كيا گيا يعنی قرآن میں حكومت عدل الہی كی خبر آئی ہے كہ جس كی تفصيل سورہ نور كی آيت نمبر ۵۵ میں مذكور ہے اس آيت میں استخلاف فی الارض ٬ دين كی حكمرانی ٬خوف كا امن میں تبديل ہونا آيا ہے
اور اس حوالے سے احاديث متواتر شيعہ اور سنی كتب میں موجود ہیں كہ جن میں بيان ہوا كہ وہ دن آۓ گا جب ظلم كی بساط لپیٹ دی جاۓ گی اور عدل و انصاف كا بول بالا ہو گا اور یہی وہ زمانہ ہے جب حضرت مہدی عج اللہ كا ظہور ہو گا-

نظرات بینندگان
captcha