سروے رپورٹ :امريكہ كی اسلام كو كمزور كرنے كی كوششیں

IQNA

سروے رپورٹ :امريكہ كی اسلام كو كمزور كرنے كی كوششیں

10:36 - April 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1539999
بين الاقوامی گروپ: ايك سروے رپورٹ كے مطابق اكثر مسلمانوں كا یہ نظریہ ہے كہ امريكہ كی سياست خارجہ كے مھمترين اھداف میں سے ايك اسلام كو كمزور كرنا ہے -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا: نے Daily Times كے حوالے سے لكھا ہے كہ كئی اہم اسلامی ممالك میں كیے گۓ سروے میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے كہ اكثر مسلمانوں كا یہ نظریہ ہے كہ امريكہ كی سياست خارجہ كا اہم مقصد اسلام كو كمزور كرنا ہے –اس رپورٹ كے مطابق بہت سارے مسلمان امريكی فوج پر ہونے والے حملات كے موافق ہیں-
۷۹ فی صد مسلمانوں كا یہ نظریہ ہے كہ امريكہ مسلمانوں كے مابين اختلاف ڈلوا كر دنياۓ اسلام كو اختلاف كا شاخسانہ بنانا چاہتا ہے اور اسلامی ممالك كےسرماۓ اور ثروت پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے
٦۹ فی صد مسلمانوں كا كہنا ہےكہ امريكہ عيسائيت كو اس علاقے میں فروغ دينا چاہتا ہے
۷۴ فی صد مسلمان امريكی افواج كے تمام اسلامی ممالك سے انخلا كے موافق ہیں –
ياد رہے كہ یہ سروے دسمبر ۲۰۰۵ سے فروری ۲۰۰٦ تك مصر ٬مراكش٬پاكستان٬ اور انڈونيشيا میں كيا گيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha