سعودی عرب كی مسلح افواج كے عالمی قرآنی مقابلوں كا اختتام

IQNA

سعودی عرب كی مسلح افواج كے عالمی قرآنی مقابلوں كا اختتام

10:39 - April 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1540001
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی مسلح افواج كے چوتھے عالمی قرآنی مقابلے اس ملك كے دارالحكومت رياض میں اختتام پذير ہو ۓ-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے لكھا ہے كہ كل قرآن كے حفظ كے مقابلے میں آفريقی ملك چاد سے ھارون عثمان نے پہلا انعام ليا جو ٦۰ ہزار سعودی ريال تھا-
۲۰ جز حفظ قرآن كے مقابلے میں مصر كے احمد شعبان حسن نے پہلا انعام ليا-
اور ۱۰ جز حفظ قرآن كے مقابلے میں اردن كے ايصان علی ريفای اور عمان كے علی الفتاحی نے پہلی پوزيشن حاصل كی -
ان مقابلوں میں ۲۱ اسلامی ممالك سے ٦۹ افراد نے شركت كی جن میں چھ لاكھ بياليس ہزار كے انعامات تقسيم كیے گۓ-
حفظ كل قرآن كے مقابلے میں ۱۷ حفاظ ٬حفظ ۲۰ جز میں ۱۵ حفاظ ٬حفظ ۱۰ جز اور ۵ جز میں بالترتيب ۱۸ ٬۱۹ افراد نے شركت كی-

نظرات بینندگان
captcha