آلبانوی زبان میں منتخب مفاتيح الجنان عنقريب شائع ہو جاۓ گی

IQNA

آلبانوی زبان میں منتخب مفاتيح الجنان عنقريب شائع ہو جاۓ گی

10:46 - April 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1540003
فكر و نظر گروپ: آلبانوی مسلمانوں میں خالص تعليمات اھلبيت ﴿علیھم السلام ﴾كی ترويج كے لیے شيخ سليم نےمنتخب مفاتيح الجنان كا آلبانوی زبان میں ترجمہ كيا ہے جسے دينی جمعيت ٫٫نسيم ٬٬ كی طرف سے نشر كيا جا رہا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ بالكان كے حوالے سےلكھا ہے كہ اس با ارزش كتاب كو٫٫معراج روح٬٬ ﴿Laptesim shpirtit﴾ كے عنوان سے شائع كيا جا رہا ہے-
مفاتيح الجنان سےمنتخب موضوعات اس ترتيب سے لاۓ گۓ ہیں
دعاۓ كميل ٬دعاۓ جوشن كبير ٬دعاۓ فجر ٬دعاۓ مكارم اخلاق ٬مناجات خمسہ عشر ٬ مناجات شعبانیہ ٬مناجات منظوم امام علی علیہ السلام٬ھر روز كی دعائیں ٬رجب٬رمضان٬اور ذی الحجہ كے كامل اعمال ٬دعاۓ عرفہ حضرت امام حسين علیہ السلام و غيرہ
یہ كتاب ۴۰۰ صفحات پر مشتمل ہے جسے ايك ہزار كی تعداد میں شائع كيا جا رہا ہے-

نظرات بینندگان
captcha