ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی سركاری خبر رساں ايجنسی كے حوالے سےلكھا ہے كہ شيخ الازھر محمد طنطاوی نے عراقی وزير اعظم نوری المالكی سے ملاقات كے دوران شيعہ اور سنی كے مابين وحدت و يكجہتی پر زور ديا اور كہا كہ اس سے عراق میں ثبات اور امنيت بحال ہو سكتی ہے
انہوں نے موجودہ واقعات میں كئ افراد كے جاں بحق ہونے پر افسوس كا اظہار كيا اور دونوں راہنماٶں نے شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات كی نفی كرتے ہوۓ كہا كہ ہمارا اركان اسلام ٬ايمان ٬پيغمبر اسلام كا احترام ٬وغيرہ پر اتحاد و اتفاق ہے
نوری المالكی نے بھی اس ملاقات میں كہا كہ حالیہ شيعہ وسنی اختلافات سابقہ بعثی حكومت كی باقيات كے باعث ہے اور ہم تمام قانون شكن عناصر سے آھنی ہاتھوں سے نبٹا جاۓ گا -
انہوں نے مزيد كہا كہ دانشوروں اور علماء كو چاہیے كہ وہ تكفيری اور ملت اسلامیہ كے فرزندان كے خون كے مباح كرنے والے فتاوی كا سختی سے نوٹس لیں-