كتاب ٫٫آداب دعا اور قرآنی دعائیں٬٬ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آگئی

IQNA

كتاب ٫٫آداب دعا اور قرآنی دعائیں٬٬ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آگئی

10:09 - April 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1540359
ھنر گروپ: محمد انصاری كی تحرير كردہ كتاب ٫٫آداب دعا اور قرآنی دعائیں ٬٬ شائع ہو گئی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ آذربائيجان كے حوالے سے لكھا ہے كہ یہ كتاب تين ہزار كی تعداد میں چھپی ہے اور ۲۲۴ صفحات پر مشتمل ہے-
محمد انصاری نے اس كتاب كو تين فصلوں میں تقسيم كيا ہے جن میں دعا كی شناخت ٬آداب دعا ٬اور دعا كے بارے میں ديگر مضامين شامل ہیں-
انہوں نے پہلی فصل میں قرآن میں دعا كی اھميت ٬قرآن میں دعا كے معانی ٬حديث میں دعا كيا اہميت اور حقيقت دعا كے بارے میں بحث كی ہے-
دوسری فصل میں دعا كی اقسام ٬تعويذی اور علاجی دعائیں ٬تربيتی دعائیں ٬دعا كے آداب ٬وقت دعا و مقام دعا ٬دعا كے آثار وغيرہ كی بحث كی ہے -
اس كتاب پرڈاكٹر سيد محمد باقر حجتی نے مقدمہ لكھا ہے-
نظرات بینندگان
captcha