معذور قاريان اور حفاظ كو قرآنی ذمہ دار افراد سے زيادہ توقع ہے

IQNA

معذور قاريان اور حفاظ كو قرآنی ذمہ دار افراد سے زيادہ توقع ہے

10:15 - April 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1540364
اعزازی خبر نگار /حسين مرزا اسدی: معذور حفاظ كرام میں سے ايك ٫٫حسن زمانی ٬٬ ہیں جو ۱۹۷۵ كو رفسنجان میں پيدا ہوۓ اور بی اے تك تعليم حاصل كرنے كے بعد اب ٹيچنگ كے فرائض انجام دے رہے ہیں

اس حافظ قرآن نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ مجھے بچپن سے ہی قرآن حفظ كرنے كا شوق تھا اور مجھے كل قرآن حفظ كرنے میں ۹ ماہ كا عرصہ لگا –انہوں نے كہا كہ اگرچہ میں نابينا ہوں ليكن میں آڈيو كيسٹ سن كر اور جہاں ميرے لیے بعض الفاظ واضح نہ ہو تو ٫٫خط بريل٬٬ سے لكھے قرآن سے استفادہ كرتے ہوۓ قرآن كو حفظ كيا-
انہوں نے كہا كہ میں نے حفظ قرآن كے مقابلے میں شركت كی اور دوسری پوزيشن حاصل كی انہوں نے مزيد كہا كہ قران كے حوالے سے ايك بحث اس كا حفظ كرنا ہے اور دوسرا ان الہی فرامن پر عمل پيرا ہونا ہے میں صرف الفاظ كے حفظ كرنے پر ہی متوقف رہنے كا قائل نہیں ہوں بلكہ اس پر عمل پيرا ہونے كی كوشش بھی كرتا ہوں اور دوسروں كو بھی اس كی تلقين كرتا ہوں –
نظرات بینندگان
captcha