-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بی بی سی نے لكھا ہے كہ كشمير كے دارالحكومت سری نگر میں كل نماز جمعہ كے بعد ايك اجتماعی ريلی نكالی گئی جس میں ۲۰۰ سالہ قديمی مسجد كی تخريب كے خلاف مظاہرہ كيا گيا –
كشمير كے فوجی قلعہ كہ جسے ۱۸۰۸ میں افغان حكمرانوں نے تعمير كروايا تھا اور اس میں ايك مسجد ايك ھندوں اور ايك سكھوں كا معبد بھی تھا ليكن ۱۷ سال ھندوستانی فوج كے زير تسلط رہنے كے بعد جب اس قلعہ كو سياحوں كے لیے كھولا گيا تو اس میں سكھوں اور ھندوں كے معبد تو درست حالت میں موجود تھے ليكن مسجد كو كھنڈرات میں تبديل كر ديا گيا تھا-