پاكستان میں شيعيان حيدر كرار كے پہلے قرآنی سيمينار كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں شيعيان حيدر كرار كے پہلے قرآنی سيمينار كا انعقاد

11:44 - April 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1540735
بين الاقوامی گروپ: پاكستان میں شيعيان حيدر كرار علی ابن ابی طالب كا پہلا سيمينار ٫٫مھد القرآنی الكريم٬٬ سنٹر كی طرف سے لاہور میں منقد ہو رہا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق خانہ فرھنگ ايران پاكستان كے ڈائريكٹر محمد رضا امينی مشہدی نے كہا كہ اس نشست میں قرآنی قلمی نسخہ جات كی حفاظت اور ركھوالی اور قرآنی موضوعات پر مشتمل نۓ سافٹ وئير كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جاۓ گا انہوں نے اس نشست كے انعقاد كے حوالے سے كہا كہ پاكستانی اھل تشيع كی طرف سے ايسا پہلی بار ہو رہا اس سيمينار كا افتتاح ٫٫مہد القرآنی الكريم ٬٬ سنٹر كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين علامہ شيخ محسن علی نجفی جو حوزہ علمیہ جامعة اھل البيت كے سربراہ بھی ہیں ٬ كریں گے امين مشہدی نے كہا كہ اس سيمينار كے اخراجات ٫٫مہد القرآنی الكريم ٬٬سنٹر كے ذمہ ہیں اور اس ادارہ كی تاسيس كا مقصد عوام كو علوم قرآنی اور قرآنی تفسيروں سے آشنا كرنا اس ادارہ كا پروگرام ہے كہ پرائمری سے لے كر يونيورسٹی تك كے طلباء كو قرآنی تعليمات سے روشناس كرايا جاۓ-

نظرات بینندگان
captcha