برونائی :كسٹم ملازمين میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

برونائی :كسٹم ملازمين میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

10:26 - April 30, 2007
خبر کا کوڈ: 1540990
بين الاقوامی گروپ: برونائی كے كسٹم ادارہ كی گولڈن جوبلی كی مناسبت سے اس ادارے كے ملازمين میں قرآنی مقابلے ہو رہے ہیں

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق BRUNEI TIMES اخبا رنے لكھا ہے كہ یہ قرآنی مقابلے دو گروپوں خواتين اور مردوں میں منعقد كیے گۓ ٬مردوں میں عبد الرحيم تيمم ٬ابراہيم محمد اور قاسم عمر نے بالترتيب پہلی٬ دوسری اور تسيری پوزيشن حاصل كی –
خواتين میں سمیہ طاہر ٬حصيدہ حسن اور روحنا عبد اللہ نے نماياں پوزيشنیں حاصل كیں -
برونائی كسٹم كے سيكرٹری ھريس شعب الدين نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں تقسيم انعامات كے موقع پر كہا كہ ان مقابلوں كا ايك ھدف یہ تھا كہ كسٹم ملازمين كو قرائت قرآن اور اس آسمانی كتاب سے روشناس كرايا جاۓ -
برونائی جنوب مشرقی ايشيا میں واقع ايك چھوٹا سا ملك ہے جس كی مسلمان آبادی قرآن كی تلاوت ٬اس كے حفظ اور ناظرہ پر خصوصی توجہ ديتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha