بوركينا فاسو میں ٫٫مسجد جمعہ٬ ايك عظيم الشان دينی مركز

IQNA

بوركينا فاسو میں ٫٫مسجد جمعہ٬ ايك عظيم الشان دينی مركز

9:50 - May 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1541298
بين الاقوامی گروپ: كوہلا اور اس كے ارد گرد كے مسلمان ايك جديد ترين مذھبی مركز ٫٫جمعہ٬٬ كے نام سے بنا رہے ہیں -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Le faso .net كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مسجد انجمن اسلامی بوركينا فاسو كے صدر عمر كانزونہ نے مسلمانوں كو ھدیہ میں دی ہے جس سے مسلمانوں میں خوشی كی لہر دوڑ گئی ہے كوہلا شہر كی ٫٫مسجد جمعہ٬٬ كے افتتاح كے موقع پر دفتری عہدہ داروں كے علاوہ اس علاقے كے عوام نے بھی بھاری تعداد میں شركت كی- اس مسجد پر ۵۰ ملين فرانك سے زيادہ لاگت آئی ہے اور یہ اس علاقے میں مسلمانوں كے لیے مذھبی سرگرميوں كا عمدہ مركز ہو گا-
مسجد رسومات كی ادائيگی كے ساتھ ساتھ اسلامی آرٹ كا ايك شاھكار بھی ہے-

نظرات بینندگان
captcha