ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اقصی آن لائن نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائشگاہ میں مسلمانوں كے قبلہ اول كی تصاوير اور اس میں رونما ہونے والے مختلف سوانح و حوادث كے علاوہ باب المغاربہ جيسے كچھ عرصہ قبل اسرائيليوں نے كھدائی كر كے مسمار كر ديا تھا كی تصاويری نمائش كی جاۓ گی-
فلسطين كے دو نامور فوٹو گرافر محفوظ ابو ترك اور محمود نابل كی تصاوير نمائش كے لیے ركھی جائينگی جو اس بات كی عكاسی كرتی ہیں كہ اسرائيل نے كس طرح بيت المقدس پر ستم ڈھاۓ ہیں اور یہ مقدس مقام مسلمانوں كی ملكيت ہے -
واضح رہے كہ كچھ عرصہ قبل اسرائيلی بلڈوزروں نے تاريخی مقام كی كھدائی كے بہانہ باب المغاربہ كو منہدم كر ديا تھا جس سے عالم اسلام میں غم و غصہ كی لہر دوڑ گئی تھی مسلمانوں كے احتجاج كے باوجود یہ كھدائی ابھی تك جاری ہے-