بنگلہ ديش كی اسلامی محافل میں ايرانی قاريوں كی عمدہ پر فارمنس

IQNA

بنگلہ ديش كی اسلامی محافل میں ايرانی قاريوں كی عمدہ پر فارمنس

9:58 - May 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1541308
بين الاقوامی گروپ: مشہد مقدس كے تواشيح گروپ: ٫٫فدك الزھراءسلام اللہ علیھا٬٬ نے بنگلہ ديش میں منعقدہ وحدت كانفرنس میں عمدہ پرفارمنس كا مظاہرہ كيا ہے اور مختلف قرآنی پروگرام پيش كیے ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ثقافت و تبليغاتی ادارے كے حوالے سے نقل كيا ہے مشہد مقدس كی تواشيح الزھراء سلام اللہ علیھا نے بنگلہ ديش كے شہر ڈھاكہ اور چٹا كانگ میں عمدہ كاركردگی سے بہت سارے مسلمانوں كو محظوظ كيا - ۱۴ كروڑ آبادی پر مشتمل ملك بنگلہ ديش كے عوام نے اسلامی جمہوریہ ايران سے آۓ ہوۓ قاريان كی دل و جان سے پذيرائی كی- اس گروپ نے مختلف ٹی وی چينلز پر پروگرام كے علاوہ قرآئت قرآن ٬تواشيح اور نعت پيغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جيسے پروگرام مختلف محافل میں انجام دیے ہیں
واضح رہے كہ یہ ادارہ گذشتہ دو سالوں سے بنگلہ ديش میں ايسے پروگرام ترتيب دے كر علوم قرآن اور ثقافت قرآن كی ترويج كر رہا ہے –

نظرات بینندگان
captcha