ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق ٫٫فضيلت قرآنی سنٹر ٬٬ كے سربراہ اكرم السادات جعفری نے كہا كہ یہ قرآنی سنٹر ادارہ تبليغات اسلامی نكا كے زير نظر گذشتہ چھ ماہ سے اپنی سرگرميوں میں مشغول ہے –اور اس وقت روخوانی اور رواں خوانی كی دو كلاسیں اور خواتين كے لیے رواں خوانی كی ايك كلاس منعقد كی جا رہی ہے-انہوں نے اس قرآنی سنٹر كی دوسری سرگرميوں كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اس سنٹر میں شكوفاھايی قرآنی ٬دارالتحفيظ اور رواں خوانی و روخوانی كی كلاسوں كا اجراء ہو رہا ہے جس كو مزيد وسعت دی جاۓ گی-
جعفری نے مزيد كہا كہ اس الہی پروگرام كو چلانے كے لیے عوام كو چاہیے اس سنٹر كے ساتھ تعاون كریں-