پارليمنٹ میں پہچ جاۓ گی-

IQNA

پارليمنٹ میں پہچ جاۓ گی-

10:09 - May 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1541317
بين الاقوامی گروپ: آئندہ انتخابات میں كاميابی كی صورت میں ايك با حجاب مسلمان خاتون
ڈنمارك كی پارليمنٹ كے لیے پہلی با حجاب مسلم خاتون ٬اميدوار

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ايسوشی ایٹڈ پريس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈنمارك كے ۲۰۰۹ عيسوی میں منعقد ہونے والے عام پارليمانی انتخابات كی نامزد اميدوار ٫٫اسماء عبد الحميد ٬٬ نے كہا كہ ہم ايك ايسا ملك چاہتے ہیں جہاں ہر فرد اپنے عقيدے و مسلك كے مطابق زندگی بسر كر سكے-
اس ۲۵ سالہ با حجاب مسلم اميدوار كے خيالات سے عوامی حلقوں میں ايك ھل چل سی مچ گئی ہے كيونكہ ان كی كاميابی كی صورت میں پہلی دفعہ ڈنمارك میں ايك با حجاب خاتون پارليمنٹ كی ممبر بنے گی
عبد الحميد كے واضح طور پر اليكشن میں حصہ لينے كے اعلان سے كچھ عرصہ قبل ڈنمارك كے قانون ساز ادارہ كے ايك ممبر نے حجاب پر تنقيد كی تھی-
واضح رہے كہ ڈنمارك میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی شان میں گستاخانہ كارٹون شائع كرنے كے بعد عبد الحميد پہلی با حجاب خاتون ہیں جو كہ میڈيا پر حجاب اسلامی كے ساتھ آئی ہے اور انہوں نے مسلمانوں اور غير مسلموں كے درميان ہم آہنگی پيدا كرنے كی بات كی ہے-

نظرات بینندگان
captcha