ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے تقريب نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ موصوف نے اپنے قرآنی ترجمہ كو چھ ابواب میں پيش كيا ہے -
رپورٹ كے مطابق يحيی لين سونگ نے كتاب كے مقدمہ میں اپنی ان عبارات كو نقل كيا ہے جو مختلف قرآنی تراجم اور تحقيقات كے بارے میں لكھیں تھیں اسی طرح دوسرے باب میں انہوں نے معارف قرآن اور قرآنی كتب كا تعارف كرايا ہے ۰تيسرے باب میں چينی زبان میں ہونے والے قرآنی ترجمہ كا دوسرے زبان كے ترجموں سے مقايسہ كيا گيا ہے -
اسی طرح كتاب كے ايك باب میں چين میں قرآنی خدمات انجام دينے والے اداروں پر روشنی ڈالی گئی ہے-