تبريز كی يونيورسٹی میں دارالقرآن٬ سياسی مطالعہ كے شعبہ كا افتتاح

IQNA

تبريز كی يونيورسٹی میں دارالقرآن٬ سياسی مطالعہ كے شعبہ كا افتتاح

10:33 - May 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1541342
اعزازی گروپ: فرھاد شيدائی: تبريز يونيورسٹی كے دارالقرآن كے انچارج نے سياسی مطالعہ كے شعبہ كے افتتاح كی خبر دی ہے -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يونيورسٹی میں اس شعبہ كے افتتاح كا مقصد مسلم طلبا مخصوصا شيعہ اسٹوڈنٹ كو اسلام كے سياسی اصول سے آشنا كرنا ٬قرار ديا ہے
دارالقرآن كے انچارج نے كہا كہ اسلام كے تمام سياسی اصول ٬قرآن مجيد سے اخذ كۓ گۓ ہیں -
انہوں نے مزيد كہا كہ طلباء كے درميان قرآنی معارف كی ترويج كے لیے سياست اور سيرت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے عنوان سے نشست كا بھی انعقاد كيا جاۓ گا-
دارالقرآن كے انچارج نے كہا كہ ادارے كی جانب سے يونيورسٹی میں قرائت ٬تجويد٬ تفسير كی كلاسوں كا بھی اہتمام كيا گيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha