ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عرب نيوز سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تجارت كے سربراہ نے جدہ میں عالمی سطح پر زكوة كی جمع آوری اور تقسيم كے بارے میں كہا كہ علماۓ اسلام نے بار ہا عالمی ادارہ زكوة كی تاسيس پر زور ديا ہے اور ہم نے بھی حال حاضر میں مختلف مسلم ممالك سے عالمی ادارہ زكوة كی تاسيس پر منظوری لے لی ہے -
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت مختلف ممالك میں ۲۰ ہزار ادارہ زكوة موجود ہیں -
جناب صالح كامل نے كہا كہ جن ممالك میں مسلمانوں كی تعداد قابل توجہ ہے وہاں عالمی ادارہ زكوة كا شعبہ بھی قائم كيا جاۓ گا -