مختلف اديان میں پيغمبر گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كا اسم مبارك

IQNA

مختلف اديان میں پيغمبر گرامی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كا اسم مبارك

12:08 - May 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1541716
بلاگ گروپ: امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كا اسم گرامی صحيفہ ابراہيم علیہ السلام میں ٫٫ماحی ٬٬ توريت میں ٫٫حاد٬٬ انجيل میں ٫٫احد٬٬ اور قرآن میں ٫٫ محمد٬٬ آيا ہے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مدرسہ معصومیہ كے بلاگ گروپ نے حضرت محمد كے اسما گرامی كی تحقيق كی ہے –چنانچہ مختلف اديان میں نبی مرسل كا اسم گرامی مختلف الفاظ كی شكل میں موجود ہے –مثلا كسی نےمعصوم علیہ السلام سے پوچھا كہ ٫٫ماحی ٬٬ كا كيا معنی ہے تو فرمايا كہ تصاوير اور بتوں كو محو كرنے والا اسی طرح ٫٫حاد٬٬ كا معنی پوچھا گيا تو فرمايا كہ جو بھی دشمن خدا سے دشمنی و عداوت ركھنے والا ٬احمد كے بارے میں فرمايا كہ جس كی خداوند عالم تعريف كرے-اور محمد كے متعلق پوچھا گيا تو فرمايا كہ كائنات كی ہر چيز جس كی تعريف و حمد كرے اور اس پر درود بھيجے اور عرش پر بھی٫٫ محمد رسول اللہ ٬٬ لكھا ہوا ہے-

نظرات بینندگان
captcha