اردن كے بادشاہ كی بيت المقدس میں اسلامی و عربی تشخص كی تاكيد

IQNA

اردن كے بادشاہ كی بيت المقدس میں اسلامی و عربی تشخص كی تاكيد

12:10 - May 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1541720
بين الاقوامی گروپ: اردن كے بادشاہ نے اسلامی ممالك سے اپيل كی ہے كہ بيت المقدس كے اسلامی اور عربی تشخص كی حفاظت كی جاۓ-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ﴿شين ھوا﴾ خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملك عبد اللہ جو كہ اردن كے بادشاہ ہیں انہوں نے اردن كے خيراتی اداروں كے سربراہوں سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی و عربی ممالك كی حمايت كے لیے ضروری ہے كہ ہم مشرق وسطی میں مكمل امن قائم كریں-انہوں نے كہا كہ بيت المقدس كے اسلامی و عربی تشخص كی حفاظت كرنی چاہیے اس لیے كہ فلسطين ايك مستقل ملك ہے جس كا دارالحكومت بيت المقدس ہے-انہوں نے فلسيطن كے ساتھ اپنے مكمل اتحاد ويكجتہی كا اظہار كيا -
آخر میں انہوں نے اسرائيل كی طرف سے بيت المقدس كی ديواروں كی كھدائی كی پر زور مذمت كی –

نظرات بینندگان
captcha