ايران میں گينہ كے سفير روضہ مباركہ حضرت امام رضا علیہ السلام كی زيارت سے مشرف ہوۓ

IQNA

ايران میں گينہ كے سفير روضہ مباركہ حضرت امام رضا علیہ السلام كی زيارت سے مشرف ہوۓ

12:27 - May 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1541738
بين الاقوامی گروپ: گينہ كے سفير نے حرم حرم مطہر كی زيارت كے بعد كہا كہ اسلام كو اس بلندمقام پر بہتر درك كيا جا سكتا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق علی كامرا نے حرم امام رضا علیہ السلام اور آستان قدس رضوی كے ميوزيم كو ديكھنے كے بعد كہا كہ شخصيت امام رضا علیہ السلام سے متعلق ميری ذاتی تحقيق مشہد مقدس كے سفر كا سبب بنی – انہوں نے مزيد كہا كہ میں نے یہ بھی كہنا تھا كہ اگر كوئی امام رضا علیہ السلام كے روضہ كو نہ ديكھے تو وہ ايك بہت بلند مقام كی زيارت سے محروم رہ گيا –
جناب علی كامرا نے كہا كہ حرم مطہر كو ديكھ كر میں مبھوت ہو گيا-
سفير گينہ نے كہا كہ مسلمانوں كی ايسی بلند عبادت گاہوں كو ديكھ كر میں بہت خوش ہوتا ہوں-
انہوں نے كہا كہ یہ مكان فقط معماری كے اعتبار سے خوبصورت نہیں ہے بلكہ اس فضا كی معنويت اس كی خوبصورتی كا اصلی سبب ہے -
علی كامارا نے كہا روضہ مباركہ كی تمام چيزیں خدا كی ياد دلاتی ہیں-

نظرات بینندگان
captcha