ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان نے خبر دی ہے كہ مشرقی آذربائيجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے مارالان كی مسجد سيد الشھداء میں قرآن و احكام كی كلاسں كا انعقاد كيا جاۓ گا- مسجد سيد الشھداء كے خطيب حجة الاسلام والمسلمين ابا صلت فيض زادہ نے كہا ہے كہ یہ پروگرام عوام میں بہت مقبول ہو گا –اس مسجد میں ھفتہ ٬اتوار ٬كو تفسير كی كلاسیں اورمنگل اور بدھ كے دن احكام كی كلاسیں منعقد ہو ں گی اور دعاۓ كميل و زيارت عاشور كا بھی پروگرام منعقد ہوگا-