ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق صوبہ اردبيل كے ادارہ تعليم و تربيت كے سربراہ نے كہا كہ صوبہ كے ايك لاكھ بيس ہزار طلباء نے قرآنی مقابلہ كے ابتدائی مرحلے میں شركت كی تھی- جس میں ٦۰۰ طلبات اور ۷۳۰ منتخب طلباء نے اس قرآنی مقابلہ میں شركت كی ہے انہوں نے مزيد كہا كہ اس قرآنی مقابلہ كے منتخب افراد ملكی سطح پر ہونے والے قرآنی مقابلہ میں حصہ لیں گے-